.
.

 
 

جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کی بحالی کیلئے سعودی ایمبیسی لندن کے سامنے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا ماتمی احتجاج

 

 

تصاویر: غضنفر علی میر 

لندن برطانیہ ۔9اگست 2015۔۔۔شہادت امام جعفر صادق ؑ کی مناسبت سے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر دنیا بھر میں منائے جانے والے ??عشرہ صادق آل محمد ؐ ?? کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ یوکے کی جانب سے لندن کی سعودی ایمیسی کے سامنے جنت البقیع اور جنت المعلی میں مزارات مقدسہ کے انہدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں ٹی این ایف جے کے کارکنان ،ماتمی عزاداروں ،نوحہ خوانوں ذاکرین ،علماء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

آ غاسید حامد علی شاہ موسوی کے فرمان ??عزاداری امام حسین(ع) ظالمین کے خلاف موثر ترین عالمگیراحتجاج ہے??کو سامنے رکھتے ہوئے مظاہرے کے اختتام پر سینہ زنی و نوحہ خوانی کی گئی اور مصائب خاتون جنت و آل مصطفی (ص) بیان کئے گئے